Faraz Faizi

Add To collaction

تحریری مقابلہ-(دہلیز) زندگی سے ہم کلامی - دہلیز پہ دیپک جلنے دیا


★♥★♥★♥★


اک نیا سویرا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں

چل دور بسیرا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں


سُکھ دُکھ میں صدا ہم ساتھ رہے مل جل کے اُجالے بانٹ دئے

اب مل کے اندھیرا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں


رہنا ہی نہیں جب ساتھ تو پھر آپس میں یہ سمجھوتا کیسا

آ جلدی کنارا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں


دہلیز پہ دیپک جلنے دیا دل بھی تری چاہ میں پھونک دیا

ایسے بھی گزارا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں


فیضی کی کہاں سنوائی ہے ائے جیون تو ہرجائی ہے

اب ہم یہ پکارا کرتے ہیں، تو اور کہیں میں اور کہیں


★♥★♥★♥★


آپ کا: فرازفیضی..9326187516.کشن گنج بہار

   4
1 Comments

Waaah bi waaaah bht khoob pyaare ❤️💕💕😘😘😘😘😘

Reply